[02/12/2016 5:00 pm] Zara Faraz Sba: *ایک شعر*
*"یہ ترک محبت کا قصہ، کچھ ایسے عمل میں آیا ہے*
*اس نے بھی پلٹ کر نا دیکھا، میں نے بھی اسے آواز نہ دی"*
[03/12/2016 12:34 am] Zara Faraz Sba: *مختصر نظم*
*آنکھیں پڑھ لو...*
*یہ میرا آخری کلام ہے*
*زارا*
[03/12/2016 12:34 am] Zara Faraz Sba: *مختصر نظم*
*ترے قرب نے مجھے*
*تنہائی بخشی*
*زارا*
[03/12/2016 12:34 am] Zara Faraz Sba: *مختصر نظم*
*آنکھیں کا خمار*
*اتنا کہتا ہے*
*نیند کی طلب*
*اور جاگنے کی خواہش بس*
*زارافراز*
[03/12/2016 12:36 am] Zara Faraz Sba: *مختصر نظم*
*تشنہ لبوں کو رکھا*
*جو تو نے*
*میرے لبوں پر*
*مدّت کے بعد، وہ شخص*
*شدت سے یاد آیا*
*زارافراز*
[03/12/2016 12:38 am] Zara Faraz Sba: *مختصر نظم*
*تمہاری یاد کا سورج*
*جب نکلتا ہے*
*ہمارے آنکھ میں دریا*
*اچھال دیتا ہے*
*زارافراز*
[03/12/2016 12:30 pm] Zara Faraz Sba: *غزل*
✍🏻 *زارافراز*
درد ویسے بھی آزمانا ہے
تم سے ملنا تو اک بہانا ہے
میں نے سوچا ہے حل نکالوں گی
درد کیسا ہے، کیا ٹھکانا ہے
ساتھ میرے وہ دے نہ پائے گا
اب اکیلے ہی دور جانا ہے
سرخ آنکھوں میں رازہے پنہاں
مست نظروں کا کیا فسانہ ہے؟
اس کی نظریں شراب جیسی ہیں
اس کی آنکھوں میں ڈوب جانا ہے
زخم لہجے کے سب پرانے ہیں
حروفِ ایذا، فقط بہانا ہے
میری باتوں میں تلخ سچائی
اس کا لہجہ بھی جارحانہ ہے
باتوں باتوں میں روٹھ جاتا ہے
ایک لڑکا، اسے منانا ہے
مجھ میں برسوں سے جی رہا کوئی
اب کہ بچھڑا تو مر ہی جانا ہے
رکھ دی ندیاں نچوڑ کر آنکھیں
میرے چندا کو شہر جانا ہے
[03/12/2016 12:34 pm] Zara Faraz Sba: 📚 *غزل*
✍🏻 *تحریر.. زارا فراز، جمشید پور*
وہ ادھر رہ گئے ہم ادھر رہ گئے
ساتھ رہنا تھا، تنہا... مگر رہ گئے
ہمسفر تھے کبھی آپ جس راہ کے
ہم اکیلے اسی راہ پر رہ گئے
جب سے تم ہوگئے دور گھر بار سے
"اجنبی بن کے دیوارو در رہ گئے"
.
ڈگریاں رہ گئیں بند صندوق میں
ہاتھ ملتے ہوئے با ہنر رہ گئے
تیغ کے سامنے زندگی جھک گئی
خون میں تر بتر یہ بشر رہ گئے
میری روداد غم آپ نے کب سنی
لفظ میرے سبھی بے اثر رہ گئے
رفتہ رفتہ بدلتے گئے وہ نظر
اور ہم سادہ دل بے خبر رہ گئے
لے گیا تیز طوفاں میرا آشیاں
تیز بارش میں ہم بھیگ کر رہ گئے
چاند سے اک ملاقات کی چاہ میں
دیکھئے! رات بھر بام پر رہ گئے
یاد ان کی کتابوں میں دب کر رہی
ہجر میں مور کے صرف پر" رہ گئے
خون روتا رہا ماوں کا دل فقط
خون میں ڈوبے ان کے پسر رہ گئے
[03/12/2016 12:36 pm] Zara Faraz Sba: 📚 *غزل*
✍🏻 *زارا فراز*
سانس میں رکھ لوں میں آواز بنا لوں تجھ کو.
آ کہ ہونٹوں پہ...غزل ساز بنا لوں تجھ کو.
ذات پہ تیری یقیں خود سے زیادہ ہے مجھے.
خود کو ظاہر کروں ہمراز بنا لوں تجھ کو.
تیری دھڑکن، میری آواز مرے لہجے میں.
گفتگو سیکھ لوں. انداز بنا لوں تجھ کو
تیری آواز سماعت میں ہے امرت کی طرح.
اپنی کم گوئی کا اعزاز بنا لوں تجھ کو
دیکھ نہ پائے کبھی کوئی تجھے میرے سوا .
بند پلکوں میں چھپا راز بنا لوں تجھ کو
[03/12/2016 12:42 pm] Zara Faraz Sba: 📚 📂 *غزل.*
🖋 *زارافراز*
🏡 *جمشید پور...*
ضبط کتنا عشق میں ہے، آزمانا چاہئے
بےسبب ہی اب مجھے بھی مسکرانا چاہئے.
مسکرانا گرچہ مجھ کو آج تک آیا نہیں
سوچتی ہوں اشک آنکھوں کے چھپانا چاہے
ان لبوں پر کانپتا ہے ایک سوالِ زندگی
کیا کبھی اپنوں کا ایسے دل دکھانا چاہئے
جس نے بخشا ہے مجھے سوزِ غمِ پنہاں بہت
"دل یہ کہتا ہے اسے اپنا بنانا چاہئے..."
دور تک لمبے سفر میں تیرگی کا ساتھ تھا
مل گیا اب نورِ الفت گھر بسانا چاہئے
جل رہی ہوں مدتوں سے میں غموں کی دھوپ میں
چاہتوں کی بارشوں میں اب نہانا چاہیے
[03/12/2016 12:44 pm] Zara Faraz Sba: 📚 *غزل*
✍🏻 *زارافراز*
کیسے دکھ تھے شباب آنکھوں میں
میں نے پڑھ لی کتاب آنکھوں میں
اس نے پل بھر چرائی تھی نظریں
جیسے اترا عذاب آنکھوں میں
ایک چپ تھی گداز ہونٹوں پر
اور ابھرا جواب آنکھوں میں
میں نے سب سے چھپائے رکھّا ہے
اپنی چاہت کا خواب آنکھوں میں
حسن ٹھہرا ہوا ہے جذبوں گا
اس کی روشن گلاب آنکھوں میں
آج کل مضطرب سا لگتا ہے
میری جیون کا باب آنکھوں میں
لے کے پھرتا ہے مئے کشی کے لئے
ایک لڑکا، شراب آنکھوں میں
وہ بھی ٹھہرا تھا ایک پل کو فقط
شعر کہتی رباب آنکھوں میں
وہ بھی جاناں سجائے رکھتا ہے
خوب غصہ عتاب آنکھوں میں
[03/12/2016 1:00 pm] Zara Faraz Sba: 📚 *غزل---------31*
✍🏻 *تحریر :------زارافراز*
آنسو نہ ملیں گے دل مضطر نہ ملے گا
ان جھیل سی آنکھوں میں سمندر نہ ملے گا
چاہو تو یقیں کر لو ہے بے لوث محبت
پھر عشق میں جلتا ہوا پیکر نہ ملے گا
آ چوم لے پلکوں پر یہ ٹھہرا ہوا موتی
گر لوٹ کے آیا تو یہ گوہر نہ ملے گا
مل جائیں گے ہر رہ پہ کئی چاہنے والے
بھیگی ہوئی آنکھوں کا یہ منظر نہ ملے گا
سینے سے لگالے اسے، معصوم بہت ہے
پردیس سے لوٹے تو یہ منظر نہ ملے گا
اس شہر کے میلے میں کئی رنگ کے ہیں لوگ
ڈھونڈوگے مگر جس کو وہ اکثر نہ ملے گا
کس شخص کو اپنا کہیں، کس پر کریں وشواس
مطلب کی یہ دنیا، کوئی مل کر نہ ملے گا
[03/12/2016 2:18 pm] Zara Faraz Sba: 📚 *غزل*
✍🏻 *زارافراز*
آغاز محبت کا قصہ کچھ ایسے عمل میں آیا ہے
آنکھوں نے لکھی چہرے پر غزل، پھر سچّا شعر سنایا ہے
کس موڑ پہ آ کر رشتے کو یہ درد کا نقشہ بھایا ہے
غیروں سے شکایت بے جا ہے اپنوں نے مجھے ٹھکرایا ہے
جو میری شکایت جا جا کر کرتا ہے زمانے والوں سے
اس نے ہی مجھے الزام دئے اس نے ہی مجھے جھٹلایا ہے
تاروں سی چمکتی آنکھوں میں حسرت کا جہاں آباد ہے اب
اس نےہی انہیں برباد کیا اس نے ہی نور چرایا ہے
اشکوں کو روک کے زندہ ہوں اب اور کہاں تک ضبط کروں
ممتا کا دامن چھوٹ گیا کچھ اتنی دور وہ لایا ہے
جو سارے زمانے کے آگے بیٹھا تھا مسیحا بن کے مرا
اس نے ہی مجھے بیمار کیا، اس نے ہی مجھے تڑپایا ہے
پھر بزم طرب میں ذکر کوئی ماضی کے حوالے دینے لگا
وہ نام ہے میرے دل پہ رقم، جو تیرے لبوں پہ آیا ہے
[03/12/2016 2:26 pm] Zara Faraz Sba: 📚 *غزل*
✍🏻 *زارافراز*
بھول جانے کی بات کرتے ہو
تم ستانے کی بات کرتے ہو
اس نے پائی خرد کی ذوالنوری
کس دیوانے کی بات کرتے ہو
راہِ الفت میں ڈال کر جاناں
لوٹ جانے کی بات کرتے ہو
خوب ہنس کے مرے، رقیبوں سے
دل جلانے کی بات کرتے ہو
دل پہ لکھا ہے بس تمہارا نام
کیوں مٹانے کی بات کرتے ہو
مجھ سے کیا ہو گئی خطا جو تم
دور جانے کی بات کرتے ہو
تم تو دھڑکن ہو میرے سینے کی
کیوں زمانے کی بات کرتے ہو
ہے یقین تجھ پہ جان سے زیادہ
قسمیں کھانے کی بات کرتے ہو
[03/12/2016 2:30 pm] Zara Faraz Sba: 📚 *غزل*
✍🏻 *زارافراز، جمشیدپور*
سدا یادوں کی بستی میں اسی کی ذات ہوتی ہے
مری ہر بات میں شامل، اسی کی بات ہوتی ہے
نہ کوئی بات کرتا ہے، نہ کوئی مسکراتا ہے!
مری قسمت کی نگری میں، ہمیشہ رات ہوتی ہے
اسی کی جیت ہوتی ہے، اسے انعام ملتا ہے
یہ میری کم نصیبی ہے، کہ میری مات ہوتی ہے
مری بانہوں میں رہتی تھی، مرے پہلو میں سوتی تھی!
قضا جب لے گئی اس کو، تو تنہا رات ہوتی ہے
میرا شاداب تھا گلشن، اسی کی ذات کے دم سے
نہ اب موسم بدلتا ہے، نہ اب برسات ہوتی ہے
مرے جیون کی صبحیں تو، بہت خاموش ہیں جاناں
مگر جب رات ہوتی ہے وہ میرے سات ہوتی ہے
[03/12/2016 2:34 pm] Zara Faraz Sba: 📚 *غزل....*
✍🏻 *زارافراز*
نظروں کی تڑپ کچھ اور بڑھی، دھڑکن کی صدا نمکین ہوئی
جب اس نے پکارا دل سے مجھے،
کچھ اور فضا رنگین ہوئی
ہم چھپ کے محبت کرتے ہیں، دنیا کی نظر لگ جائے تو
انجام محبت کیا ہوگا، یہ سوچ کے میں غمگین ہوئی
دو لفظ وفا کے مل نہ سکے، جب مجھ کو حیا کی چلمن میں
مغموم ہوئی، مجبور ہوئی، مفرور ہوئی شاہین ہوئی
ویسے تو بہت معصوم تھا وہ، تعظیم بھی میری کرتا تھا
نظروں سے تراشا اس نے مجھے، پھر اس کی نظر بے دین ہوئی
بھنوروں سے لپٹ کر کلیوں نے حسرت کا جہاں آباد کیا
یہ دیکھ کسک سی دل میں ہوئی، اور طبع مری شوقین ہوئی
یہ ترک محبت کا قصہ، کچھ اتنا تعجب خیر نہیں
کچھ میری وفا کی بھول تھی اور کچھ اس سے خطا سنگین ہوئی
ڈھلتے ہوئے سورج کا منظر جب میری نظر میں آیا تو
جاناں میں بہت ہی گھبرائی، بے چین ہوئی، غمگین ہوئی.
[03/12/2016 2:37 pm] Zara Faraz Sba: 📚 *غزل*
✍🏻 *زارافراز، جمشیدپور*
کبھی سنسان وادی میں سفر تنہا بھی ہوتا ہے
مگر مطمئن ہے کوئی سورج ساتھ چلتا ہے
کسی بیتے ہوئے پل کی ہمیشہ یاد میں کھل کر
لحاف بے وفائی میں کوئی روتا بھی ہوتا ہے
شمع کے جب کبھی مدھم اجالے ساتھ ہوتے ہیں
تو اس کی آنچ میں تپ کر وجود اپنا پگھلتا ہے
اکیلا زندگی میں خود کو تو محسوس مت کرنا
کوئی تو ہے جو سایہ بن کر تیرے ساتھ ہوتا ہے
تمہاری یاد میں جاناں ، میں خود کو بھول جاتی ہوں
افق کی سرخیوں میں جیسے سورج ڈوب جاتا ہے
[05/12/2016 12:20 am] Zara Faraz Sba: *ایک شعر*
تمہیں محسوس ہوتا ہے
مرا ہونا، نہیں ہونا؟
*زارافراز*
[05/12/2016 12:34 am] Zara Faraz Sba: *واپسی*
ماضی کی دہلیز پہ جا کر
یادوں کے تابوت سجا کر
عشق کو ابدی نیند سلا کر
تیری دنیا لوٹ آئی ہوں
*زارا فراز*
[05/12/2016 12:36 am] Zara Faraz Sba: *میری ڈائری سے*
ایسا لگتا ہے
میں خود کے اندر
دفن ہو چکی ہوں
زاراؔ
[05/12/2016 12:38 am] Zara Faraz Sba: *نظم*
مجھے اپنی دھڑکن کی بے ترتیبی
اور بھی اچھی لگنے لگتی ہے
جب تمہاری مدہوش نگاہیں
میرے چہرے پر
ٹھہر سی جاتی ہیں۔۔
زارا
[05/12/2016 12:41 am] Zara Faraz Sba: *نظم*
تم چاند بن کے
اترو
میری آنکھوں میں
میرے اندر کے سارے موسموں کو
بھر دو
اپنی چاہتوں کی روشنی سے!
زارا
[05/12/2016 12:45 am] Zara Faraz Sba: *نظم*
چاہتی ہوں
کوئی ایسی نظم کہوں
جس میں تم
خود کو پا کر
دلکشی کے ساتھ،
پورے دل سے
مسکراؤ
اور میں اس لمحے کو
عمر بھر جیتی رہوں.....!!!!!
*زارافراز*
[05/12/2016 12:49 am] Zara Faraz Sba:
*میری ڈائری سے*
خودکشی کرنے کا سب سے آسان طریقہ
شاید
کلائی کی شہہ رگ کاٹ لینا ہے
کہ مرتے مرتے
زندگی کاآخری سرخ رنگ۔۔
پھر دھیرے دھیرے
موت کے سارے تماشے دیکھتے جاو۔۔۔۔۔
کہ اس میں مرنے کا مزہ بھی ہے
زارا فراز
[05/12/2016 12:52 am] Zara Faraz Sba: *مختصر سی نظم*
مجھے تم
چھوڑ دو
تنہا.....
میں اپنے ساتھ ہی خوش ہوں.....
زارا فراز
No comments:
Post a Comment